مظفر گڑھ‘ دلہا نے خاندانی دشمنی پر اپنی نئی نویلی دلہن کو ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 فروری2017ء)مظفرگڑھ میں ایک اور حوا کی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنادیا گیا۔ نشے میں دھت دلہے نے اپنی نئی نویلی دلہن کو نشہ آور مشروب پلا کر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔افسوس ناک واقع جمعہ کو مظفرگڑھ کے قریبی علاقے شہر سلطان پیش آیا جہاں سعید نامی شہری نے اپنی نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کردیانشے میں دھت سعید نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ہی بیوی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسپتال میں زیر علاج جنیدہ بی بی کا کہنا ہے کہ جب ہوش آیا تو اس کی حالت غیر تھی جس پر اہلخانہ کو اطلاع دی گئی جنہوں نے اسے اسپتال پہنچایا۔ خاتون کے مطابق سعید کا کہنا ہے کہ اس نے پرانی خاندانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے ایسا کیا ہے۔ اہلخانہ کی جانب سے ملزم کے خلاف درخواست پولیس تھانہ شہر سلطان میں جمع کروا دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔