Home / News / مظفر گڑھ : برف سے نکلنے والی چھپکلی ۔۔۔۔مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا جائے گا

مظفر گڑھ : برف سے نکلنے والی چھپکلی ۔۔۔۔مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا جائے گا

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی. 02 جون ء) : مظفرگڑھ میں برف سے زہریلی چھپکلی نکلنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔تفصیلات کے مطابق مقامی شہری برف لینے برف فیکٹری گیا جہاں اس نے برف خریدی۔برف لے کر گھر آنے پر تھوڑی سی برف پگھلی تو اس میں سے مردہ چھپکلی نظر آنے لگی جس پر شہری کے اوسان خطا ہو گئے۔ جس کا واویلا مچتے ہی متعلقہ حکومتی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں اور تھانہ سول لائن پولیس برف فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے فوری طور پر متعلقہ برف فیکٹری پہنچ گئی۔اس موقع پر تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او غلام عباس گرمانی نے کہا کہ فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے فیکٹری سیل کر دی جائے گی.

Loading...
%d bloggers like this: