مظفر گڑھ ، ڈرائیور کی غفلت سے آئل ٹینکر الٹ گیا، 40ہزار لیٹر پٹر ول ضائع

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2019ء) مظفر گڑھ میں ڈرائیور کی غفلت سے آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں40ہزار لیٹر پٹرول بہہ کر ضائع ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مظفر گڑھ میںڈی جی خان روڈ پر ڈرائیور کونیندآنے سے آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں40ہزار لیٹر پٹرول بہہ کر ضائع ہو گیاواقع کے بعد فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور وہاں پر جگہ کو سیل کر دیا تاکہ کوئی ناگہانی صورتحال پیش نہ آسکی جبکہ زخمی ڈرائیور کو بھی ملتان نشتر ہسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ۔