مظفر گڑھ ،ْچوک قریشی کے قریبی اسکول وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ،ْ 10 زخمی

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 ستمبر2018ء) چوک قریشی کے قریبی اسکول وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے چوک قریشی کے قریب اسکول وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ،ْ حادثے میں 10 بچے زخمی بھی ہوئے ۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ْسکول وین کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔