Home / News / مظفر گڑھ:سابق ایم این اے کے بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا

مظفر گڑھ:سابق ایم این اے کے بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔8ستمبر۔2013ء) مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی عطا قریشی کےجواں سال بیٹے کو ملتان میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے عطا قریشی کے چھوٹے بیٹے ناصر قریشی کو گارڈن ٹاون ملتان میں قائم انکی رہائش گاہ سے اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔ناصر قریشی کی والدہ زاہدہ کا کہنا ہےکہ کچھ دن پہلے امعلوم افراد نے انہیں فون کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب واقعے کو نوٹس لیں اور ناصر قریشی کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ناصر قریشی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Loading...
%d bloggers like this: