مظفر گڑھ،28 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جون2020ء) مظفر گڑھ میںپولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا، مختلف کارروائیوں میں ایک درجن موٹر سائیکلیں، مویشی، زیورات سمیت 29 لاکھ روپے سے زائد کا سامان اور اسلحہ بر آمد کرلیاگیا مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں۔پولیس ترجمان وسیم خان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 12 موٹر سائیکلیں، مویشی، زیورات سمیت 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایک درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب 28 ملزمان کو بھی گرفتار کر کے ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے