مظفرگڑھ، کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز تاجران کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ضروری ہیں، انتظار بھٹو چوہان

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جون2020ء) حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے جاری کردہ ایس او پیز تاجران کے جان ومال کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں، انتظار بھٹو چوہان راہنماء تاجر اتحاد نے گزشتہ روز شہر کے مختلف بازاروں کے دکانداروں کو تاجر اتحاد کی جانب سے سینیٹائزر تقسیم کیے۔ انہوں نے تاجران سے اپیل کی کہ ایس او پیز کے مطابق تجارت کریں،گاہکوں کے درمیان سماجی فاصلہ رکھیں اور اینٹی کرونا سپرے کریں۔اس موقع پر دکانداروں نے تاجر اتحاد کی جانب سے دکانداروں کو سینیٹائزر کی متواتر فراہمی اور کورونا بارے آگاہی مہم کی تعریف کی۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ تاجر اتحاد نے کورونا وبا لاک ڈاون میں دکانداروں کے سماجی، معاشی مسائل میں بھر پور ساتھ دیا اور تاجر اتحاد کی ایسی سرگرمیوں کی وجہ سے تاجر اتحاد کے چئیرمین قیصر شیخ اور سر پرست حاجی عبدالوحید کورونا میں مبتلا ہو کر قرنطینہ میں ہیں، تاجران ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔