مظفر گڑھ، بیوی کا پائوں کاٹنے والا مفرور ملزم گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں نشہ کے لئے پیسہ نہ دینے کی پاداش میں اپنی بیوی کا پائوں کاٹنے والے مفرورملزم عتیق الرحمان کو تھانہ سنانواں پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے پتی نائچ میں چند یوم قبل عتیق الرحمان نامی نشے کے عادی شخص نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر اپنی بیوی رقیہ بی بی کو چارپائی سے باندھ کر اس کا پائوں کاٹ دیا تھا اور گھر سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس ترجمان وسیم بلوچ کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ہدائت پر تھانہ سنانواں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔