مظفرگڑھ، ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے بیوپاری کو لوٹ لیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2020ء) شہر کے کاروباری مرکز میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ، بیوپاری سے 9 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام شہر کے مصروف چوک اور کاروباری مرکز قنوان چوک میں ڈاکووں نے بیوپاری سے 9 لاکھ روپے لوٹ لیے۔بیوپاری کمال الدین کے مطابق وہ اپنے سٹور سے رقم اٹھا کر بیٹے کے ہمراہ نکلا تو قنوان چوک میں موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اسے روکا اور اس سے 9 لاکھ روپے چھینے اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سول لائنز نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔