Home / News / مظفر گڑھ، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو

مظفر گڑھ، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 9 اکتوبر2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہ میپکو سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کا بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین ایکشن جاری ہے اوررواں ماہ409بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو 588341یونٹ 97 لاکھ54ہزار9سو74 روپے جرمانہ کیا گیاہے اور283بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔انہوں نے میپکوصارفین سے بھی کہاہے کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں، آئیں مل کر ان قومی مجرموں کا محاسبہ کریں اورصارفین میپکو سرکل مظفرگڑھ کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان قومی مجرموں کااحتساب کیاجاسکے۔

Loading...