مظفرگڑھ، ضلع بھر میں پولیس کی بھاری نفری کا فلیگ مارچ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے ضلع بھر میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ کا مقصد ان تاجران کو تحفظ فراہم کرنا ہے جنہوں نے چند مفاد پرست تنظیموں کے احتجاج کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کاروباری مراکز کھولے رکھے ہیں، پولیس کے مطابق کسی تنظیم یا عہدیدار کو کسی غریب کی دکان زبردستی بند کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، مظفرگڑھ ضلع میں کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں، لوگوں کا رش بھی مارکیٹوں میں معمول کے مطابق ہے۔