Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ، اب جرمانوں کے ساتھ بجلی چوروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی، سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو

مظفر گڑھ، اب جرمانوں کے ساتھ بجلی چوروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی، سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 اگست2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرنذر محمد ڈب نے کہا ھے کہ بجلی چوروں کے خلاف ٹاسک فورسزاور کے ہمراہ کاروائی کی جائے گی، اب نہ صرف جرمانے ہوں گے بلکہ بجلی چوروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرنذر محمد ڈب کی سربراہی میں بجلی چوروں کے خلاف بنائی گئی خصوصی ٹیموں نے رواں ماہ 207بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور ان کو 402967یونٹ 65لاکھ55ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور 95بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر نے کہا ہے کہ سرکل مظفر گڑھ میں دن رات بجلی کی چوری روکنے کے لئے خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کی چیکینگ جاری ہے اوربجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے سرکل مظفر گڑھ میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں کیونکہ بجلی چورقومی مجرم ہیں، سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔

Loading...