Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ ۔ مظفرگڑھ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں،تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ مظفرگڑھ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں،تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 مئی2019ء) پٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمے اپنی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہے، یہ بات انہوں نے سیلاب کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوعطائ الحق بھی ان کے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے اداروں کے سیلاب سے متعلقہ پلان کو حتمی شکل دیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ دریا کے راستوں پر قائم تجاوزات کو ختم کیا جائے، کمزور فلڈ بندوں او رپشتوں کی تعمیرو مرمت کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، سیلاب کی صورت میں قائم کئے گئے ریلیف کمیپوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
Loading...
%d bloggers like this: