مظفر گڑ ھ، دو ہفتوں کے دوران 42 خطرناک اشتہاریوں سمیت 132 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ،منشیات برآمد

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 مئی2019ء) مظفر گڑ ھ میں دو ہفتوں کے دوران 42 خطرناک اشتہاریوں سمیت 132 ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کے تحت پنجاب بھر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور صوبہ بھر سے بڑی تعداد میں اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں میں 132 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار اشتہاری ملزمان میں سے 42 کا تعلق اے کیٹگری سے ہے جبکہ90 اشتہاریوں کا شمار بی کیٹگری میں ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں بھی 45 مقدمات درج کر کی6.872کلوگرام چرس اور527 لیٹر شراب برآمد کر کی45 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 42 مقدمات درج کر کی02 عدد کلاشنکوف، 2 بارہ بور بندوق، 3 رائفل،1کاربین سمیت30 بور کے 34 پسٹل معہ 54 کارتوس برآمد کر کے قبضہ میں لئے گئے اور مجموعی طور پر 42 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پرڈی پی او مظفرگڑھ نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کر نے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام و سائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ڈی پی اوصادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے ویڑن کے تحت طے شدہ ایس او پیز کے مطابق ضلع بھر میں سرچ آپریشنز اور چیکنگ کا عمل جاری ہے اور عوام کی جان و امل اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ضلع کو جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر سے پاک کر نے کی مہم تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے آئی جی پنجاب کے احکامات پر کریک ڈاؤن کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں اور خاص طور پر اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ دوران آپریشن قانون پسند شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو اس آپریشن میں شہریوں کا بھرپور تعاون حاصل ہے جس کی وجہ سے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔