مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 مئی2019ء) ریسکیو 1122 نے مسلسل 2 دن جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔اد ر ہے کہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں خیر پور سادات تھانہ کندائی کے قریب گزشتہ روز دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب لا پتہ ہو گیا تھا جس کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن آج مسلسل دوسرے روز بھی جاری رھا اور ڈوبنے والے شخص کی نعش کو تلاش کر کے آج لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔