مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ شعیب ترین نے ٹبہ کریم آباد کا دورہ کیا. جس کے دوران انہیں مزدور اتحاد تنظیم کے صدر ملک وزیر احمد موہانہ, نفیسہ بی بی, جاوید حسین, امیر بخش موہانہ, ممتاز حسین موہانہ, امتیاز شاہ, ممتاز شاہ اور دیگر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے کاغذات میں بستی کی واٹر سپلائی سکیم اور سیوریج سکیم چالو ہی, عملہ تنخواہیں لے رہا ہے لیکن عملاً یہ دونوں سکیمیں بند پڑی ہیں جبکہ شہر کی سب سے بڑی آبادی میں سیوریج نظام بند ہونے سے مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں.گندا پانی ان کے گھروں میں داخل ہو رہا ہی. کئی مکانات منہدم ہو چکے ہیں اور لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں. جس کا ڈی سی نے نوٹس لیتے ہوئے کارپوریشن حکام کو واٹر سپلائی سکیم فوری چالو کرنے کا حکم دیا جبکہ انجیئر کو سیوریج سیکم کی فوری رپورٹ دینے کی ہدایت کی�