مظفرگڑھ ۔جرائم معاشرتی ترقی کی راہ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر وقاص وٹو

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2020ء) جرائم معاشرتی ترقی کی راہ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے جو معاشری کی جڑوں کو کھوکھلا کردیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر وقاص وٹو نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث مجرمان کی اصلاح کیلئے ڈسٹرکٹ کونسل ہال مظفرگڑھ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مجرمان اپنے توانائیوں کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال کرکے معاشرتی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں، سیمینار کے انعقاد کا مقصد معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث مجرمان کی اصلاح کر کے معاشرے کا ایک کار آمد شہری بنانا ہے، واضح رہے کہ ضلع بھر کی فوجداری عدالتیں معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث مجرمان کو مشروط طور پر عدالت سے رہا کر کے ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر کے حوالے کیا جاتا ہے تاکہ وہ ان کی اصلاح کر سکے تاکہ آئندہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہو، سیمینار سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا لیق الرحمن، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ملک محمد یوسف اور مولانا محمد عابد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جرائم نہ صرف شخصی زندگی کو تباہ کرتے ہیں بلکہ ان کی منفی اثرات سے خاندان اور معاشرے بھی تباہ ہوجاتے ہیں۔