مظفرگڑھ ۔11اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اکتوبر2016ء) ضلع مظفرگڑھ میں نو محرم ا لحرام کو کل 224 مجالس اور 108 جلوس برآمد ہوئی,جوتمام کے تمام اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے اپنے مقامات پر جاکر اختتام پزیر ہوگئی.جبکہ 10 محرم ا لحرام کو کل 284 مجالس اور 165 جلوس برآمد ہوں گے۔یہ گفتگوڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک نے صحافیوں سے جلوسوں کے روٹس کے معائنے کے دوران کی .ڈی پی او نے کہا کہ 10 محرم الحرام کوضلع بھر کے 7 اہم ترین مقامات پر صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔
۔پولیس اور پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے انتہائی جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔۔ضلع میں امن و عامہ بحال رکھنے کے لیئے ہر ادارے اور ہر طبقہ فکر کا کردار مثالی رہا ہی.پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز امن بحال رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہے ہیں ۔