مظفرگڑھ ‘ ڈاکوؤں کے چھوٹو گینگ کیساتھ پولیس مقابلے کے دوران تین اشتہاری ملزمان مارے گئے ‘تین مغوی بازیاب

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جنوری 2015ء) مظفرگڑھ میں ڈاکوؤں کے چھوٹو گینگ کیساتھ پولیس مقابلے کے دوران تین اشتہاری ملزمان مارے گئے ‘ڈاکوؤں کے قبضے سے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا گیاڈی پی او مظفرگڑھ رائے ضمیرالحق کیمطابق مظفرگڑھ میں علاقے جتوئی کے علاقے لْنڈی پتافی میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے چھوٹو گینگ کے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔مقابلے کے دوران تین اشتہاری ڈاکو مارے گئے ‘9 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ڈی پی او مظفرگڑھ کے مطابق ہلاک ہونیوالے اشتہاری ملزمان پولیس اہلکاروں سمیت مختلف افراد کے اغوا میں ملوث تھے، مقابلے کے دوران ملزمان کی قید سے تین مغویوں کو بھی بازیاب کرایا گیا۔