مظفرگڑھ‘ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری ہلاک ہوگیا ،ہلاک ہونے والا ملزم

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے نتیجے میں ایک اشتہاری ہلاک ہو گیا ،ہلاک ہونے والا ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل ،ڈکیتی ،اغوا برائے تاوان ودیگر وارداتوں میں مطلوب تھا ۔پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ خانگڑھ میں 4مشکوک افرادموٹر سائیکل پر جارہے ہیں جس پر پولیس نے مشکوک افراد کا پیچھا کیا اور دوطرفہ فائرنگ کے بعد ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ باقی فرارہو گئے جن کا تعاقب جاری ہے ۔پولیس کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت عرفان عرف پناں کے نام سے ہوئی ہے جو کچھ روز قبل خانگڑھ میں ہی 2پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت ڈکیتی ،راہزنی اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔