مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 اپریل2022ء) مظفرگڑھ پولیس کی جواریوں کے خلاف کامیاب کارروائی پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ طارق ولائت کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو ملک غلام مجتبی کی زیر نگرانی سب انسپکٹر شہزاد احمد بھٹہ نے اپنی ٹیم کنسٹیبلان فاروق احمد، مہر اصغر اور ممتاز احمد کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کارروا ئی کرتے ہوئے بستی کھوسہ نزد پرانی مویشی منڈی سے 5 جواری گرفتار کر لئے ، جن میں محمد فیاض ولد رب نواز قوم چانڈیہ سکنہ پل 88 ۔
محمد اختر ولد مرید حسین قوم کھوسہ۔محمد اظہر ولد احمد بخش قوم لاڑ سکنہ وارڈ نمبر 14۔محمد سلیم ولد رؤف حسین قوم سید۔محمد پرویز ولد محمد نواز قوم لاڑ سکنہ پرانی منڈی مویشی شامل ہیں جو کہ تاش جوأ کھیل رہے تھے۔ جن سے داؤ پر لگی رقم 24,800 روپے اور زر موبائل بھی موقع پر برآمد کر کے مقدمہ نمبر 310/22 بجرم قمار بازی ایکٹ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔