مظفرگڑھ پولیس کا اعزاز،انچارج خدمت مرکز کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اپریل2019ء) مظفرگڑھ پولیس کا اعزاز، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیطرف سے انچارج خدمت مرکز کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس پنجاب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انچارج خدمت مرکز اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہباز ظفر اے ایس آئی کو تعریفی سرٹفکیٹ درجہ اول اور 10 ہزار روپے انعام سے نوازا۔