Home / News / مظفرگڑھ پولیس نے عشرہ محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا

مظفرگڑھ پولیس نے عشرہ محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 21 اگست2020ء) مظفرگڑھ نے عشرہ کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ھے ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں 3000 سے زائد پولیس اہلکار جبکہ 1000 رضاکاران بھی پولیس کے شانہ بشانہ سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے ضلع بھر میں 546 جلوس منعقد کیئے جا رہے ہیں 110 جلوس کے پروگرامز کو حساس قرار دیا گیا ہے ضلع بھر میں مجالس کے 1240 پروگرامز منعقد کیئے جا رہے ہیں جبکہ 250 مجالس کو حساس کیٹگری میں رکھا گیا ہے 15 پر پولیس کا مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

ایلیٹ فورس اور ڈولفن سکواڈز کا اضافی گشت پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیئے گئے ہیں جلوس و مجالس میں انٹری کیلئے کرونا اور سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔

Loading...
%d bloggers like this: