مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2018ء) مظفرگڑھ میں ٹرانسپورٹ مافیا عوام کیلئے وبال جان بن گیا ہے شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی اڈے قائم کرکے راستے تنگ کردئیے گئے۔کچہری چوک،فیاض پارک چوک،تھرمل چوک،جھنگ موڑ چوک پر ھر وقت گاڑیاں کھڑی ر ہنے سے آئے وقت ٹریفک جام ر ہنے لگی، عوام حلقوں نے انتظامیہ اور حکومت سے نوٹس لیکر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔