اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کا جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ، فیکٹری مالک گرفتار

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2018ء) دائرہ دین پناہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں جعلی کھاد قبضہ میں لے لی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ نے اطلاع ملنے پر مظفرگڑھ کے قریبی قصبہ دائرہ دین پناہ میں جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی کھاد اور جعلی ادویات کی 126 بوریاں برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیں چھاپے کے وقت تھانہ دائرہ دین پناہ کی پولیس بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ تھی پولیس نے فیکٹری مالک کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔