Home / News / مظفرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) کے عمرخان گوپانگ چیئرمین کا الیکشن جیت گئے

مظفرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) کے عمرخان گوپانگ چیئرمین کا الیکشن جیت گئے

مظفر گڑھ۔22 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 دسمبر2016ء) ضلع مظفرگڑھ میں ضلع کونسل کے چیئرمین کا میدان مسلم لیگ(ن) کے عمرخان گوپانگ نے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق عمرخان گوپانگ نے 117ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے ذوالفقارقریشی نے صرف11ووٹ حاصل کیے۔مسلم لیگ(ن) کو میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ میں اپ سیٹ شکست کاسامنا کرناپڑا جہاں کونسلر اتحاد کے اکرم خان چانڈیہ 29 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ( ن) کے قدوس نوازخان کو 26 ووٹ ملے۔قدوس نواز خان ممبرصوبائی اسمبلی حمادنوازٹیپو کے بھائی ہیں ۔اسی طرح میونسپل کمیٹی علی کے چیئرمین کی نشست پر مسلم لیگ(ن)کے سید غضنفر مرتضی 18ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ کوٹ ادو میونسپل کمیٹی میں مسلم لیگ (ن)کے شاہد بریار 42 میں سی31 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے .میونسپل کمیٹی جتوئی میںآزاد امیدوار راضیہ بیگم جوخان محمد جتوئی ایم پی اے کی بیگم ہیں،نے 19 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ( ن) کے امیدوار کو 11 ووٹ ملے ہیں۔

Loading...
%d bloggers like this: