Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ میں زمیندارنے 70سالہ شخص پرکتے چھوڑدئیے،واقعہ کا مقدمہ درج کر کے زمیندار کو گرفتار کرلیا گیا ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

مظفرگڑھ میں زمیندارنے 70سالہ شخص پرکتے چھوڑدئیے،واقعہ کا مقدمہ درج کر کے زمیندار کو گرفتار کرلیا گیا ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔9مئی۔2014ء)مظفر گڑھ میں بغیر اجازت اپنی زمین میں داخل ہونے پر مقامی زمیندار نے 70سالہ شخص پر کتے چھوڑ دئیے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے زمیندار کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔واقعہ شا ہ جمال کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں بغیر اجازت اپنی زرعی زمین سے گزرنے پر مقامی زمیندا ر فلک شیر نے 70سالہ شخص پر کتے چھوڑ دیے، متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او رائے ضمیر الحق کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Loading...
%d bloggers like this: