مظفرگڑھ میں دومختلف ٹریفک حادثات ، چارافراد جاں بحق، 6زخمی، جتوئی میں گرڈ چوک کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ، کوٹ ادو میں موٹر سائیکل اور رکشہ آپس میں ٹکراگئے ۔ اپ ڈیٹ

مظفرگڑھ/کوٹ ادو(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔18مئی۔2014ء)کو ٹ ادواورمظفرگڑھ میں2مختلف حادثات میں چارافراد جاں بحق اور 6افرادزخمی ہوگئے ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیاگیا،جاں بحق اور زخمی ہونے والے کار سوار افراد کا تعلق راجن پور سے تھا جبکہ ٹرک کا ڈرائیور فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی میں گرڈ چوک کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کا رمیں سوار چارافراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا،زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جتوئی منتقل کر دیا گیا،جاں بحق اور زخمی ہونے والے کار سوار افراد کا تعلق راجن پور سے تھا جبکہ ٹرک کا ڈرائیور فرار ہو گیا،ادھر تحصیل کوٹ ادو میں دائرہ دین پناہ روڈ پرموٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا ۔