مظفرگڑھ ضلع پاکستان میں آم کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، اس وقت آم کی فصل پک کر تیار ہے آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، اپنی خوشبو لذت اور ذائقے کے لحاظ سے مظفرگڑھ ضلع کا آم منفرد حیثیت کا حامل ہے، یہاں آموں کی بیشمار اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے موسمی چونسا،کالا چونسا،دسہری،انور لٹور،سندھڑی اور لنگڑا زیادہ مشہور اور پسند کی جاتی ہیں، ان کے علاوہ دیسی آم کی بھی بیشمار اقسام پائی جاتی ہیں، کچے آم سے چٹنی،آمچور اور مربے بنائے جاتے ہیں جبکہ پکا ہوا آم کھانے اور ملک شیک بنانے کے کام آتا ہے، حالیہ آندھیوں اور بارشوں نے آم کی فصل کو کچھ نقصان پہنچایا ہے لیکن اس کے باوجود اس سال آم کی پیداوار زیادہ ہونے کی توقع ہے اور امید کی جارہی کہ آم کی پیداوار زیادہ ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ آم کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں ہو گا اور ہر امیر غریب اس پھل سے لطف اندوز ہو سکے گا۔