Home / News / مظفرگڑھ ‘ شرپسندوں نے پانی کی پائپ لائن کو گیس لائن سمجھ کر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

مظفرگڑھ ‘ شرپسندوں نے پانی کی پائپ لائن کو گیس لائن سمجھ کر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21اپریل 2014ء) مظفرگڑھ میں شرپسندوں نے پانی کی پائپ لائن کو گیس لائن سمجھ کر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔پولیس حکام کے مطابق بہاری کالونی میں رات کے آخری پہر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم اندھیرے کے باعث جگہ کا تعین نہ ہو سکا علی الصبح معلوم ہوا کہ شرپسندوں نے تھرمل پاور اسٹیشن جانے والی پانی کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا دھماکے سے پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا،پولیس نے جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے پانی کی پائپ لائن کو گیس پائپ لائن سمجھ کر نشانہ بنایا۔

Loading...
%d bloggers like this: