مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 مارچ2023ء) مظفرگڑھ میں 2 روزہ جشن بہاراں میلے کا افتتاح ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کے ہمراہ میلہ جشن بہاراں کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی قیادت میں ڈی سی آفس سے فیاض پارک تک کلچر ریلی نکالی گئی۔

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مارچ2023ء) مظفرگڑھ میں 2 روزہ جشن بہاراں میلے کا افتتاح ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کے ہمراہ میلہ جشن بہاراں کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی قیادت میں ڈی سی آفس سے فیاض پارک تک کلچر ریلی نکالی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نےریلی کے ہمراہ فیاض پارک پہنچ کر میلہ جشن بہاراں کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مختلف اداروں کی طرف سے لگائے گئے پھولوں کے سٹالز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میلے ٹھیلے ہماری ثقافت کا ایک اہم حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی تفریح کیلئے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔