مظفرگڑھ،زہریلا کھانا کھانے سے 5 کمسن بہن بھائیوں کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مارچ2023ء) مظفرگڑھ کی بستی گدارا جہان پور میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 سے 11 سال تک کی عمر کے 5 کمسن بہن بھائیوں کی حالت غیر ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کی بستی گدارا جہان پور میں محمد اشفاق کی 5 سالہ بیٹی دعا،8 سالہ بیٹا نفیس،7 سالہ بیٹا یونس،11 سالہ بیٹا شہزاد اور 2 سالہ بیٹا عمیر کی زہریلا کھانا کھانے سے طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں الٹیاں شروع ہو گئیں۔اہلخانہ نے انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈیوٹی ڈاکٹر کے کہنے پر ریسکیو 1122 نے پولیس کے ہمراہ مزید بہتر علاج معالجہ کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ۔