مظفرگڑھ اورتحصیل کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے ایک مرتبہ پھر حملہ کردیا،فصلات اور سبز چارے کو زبردست نقصان

مظفرگڑھ۔ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2020ء) مظفرگڑھ اورتحصیل کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے ایک مرتبہ پھر حملہ کردیا ہے۔ محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششیں کی جارہی ہیں ٹڈی دل کو ختم کرنے کیلئے اسپرے کیا جا رہا ہے۔مقامی افراد بھی ڈھول،پیپے،ڈرم بجا کر محکمہ زراعت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔ ٹدی دل سورج مکھی،کپاس کی فصلات اور سبز چارے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے بارے میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ فوری طور پر ٹڈی دل سے نمٹا جاسکے۔