مظفرگڑھ ، نا معلوں ڈاکوؤں کی کسان کو لوٹنے کی کوشش، مزحمت پر گولیاں مار دیں، زخمی کسان ہسپتال منتقل

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 فروری2020ء) مظفرگڑھ شاہجمال روڈ پر تاندلیانوالہ شوگر ملز کے قریب نا معلوم ڈاکو ؤں کی غریب کسان کو روک کر لوٹنے کی کوشش ،مزاحمت کرنے پر کسان کو گولیاں مار کر موقع سے فرار ہو گئے ، زخمی کسان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو زرائع کے مطابق کسان عبد الرشید ولد غلام یسین شوگر مل سے اپنا گنا فروخت کر واپس جا رہا تھا کہ مل سے نکلتے ہی ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر رقم چھیننے کی کوشش کی کسان عبد الرشید نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے کسان کو دونوں ٹانگوں اور پیٹ میں گولیاں مار دیں اور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے جائے واردات پر پہنچ کر ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے ۔