Home / News / مظفرگڑھ ، ایمبولینس نہر میں جا گری، مریض جاں بحق

مظفرگڑھ ، ایمبولینس نہر میں جا گری، مریض جاں بحق

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2020ء) مظفر گڑھ میں مریض کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس نہر میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار ایک مریض  اور 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ مظفر گڑھ میں خان گڑھ بائی پاس کے قریب پیش آیا جس میں ایک مریض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس مرغیوں سے بھرے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نہر میں جا گری۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی اور ایمبولینس میں تشویش ناک حالت میں لیٹا ہوا مریض دم توڑ گیا۔ایمبولینس میں مریض کو سے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان منتقل کیا جا رہا تھا،  ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ۔
Loading...
%d bloggers like this: