مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2020ء) مظفر گڑھ میں مریض کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس نہر میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار ایک مریض جاں بحق اور 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ مظفر گڑھ میں خان گڑھ بائی پاس کے قریب پیش آیا جس میں ایک مریض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس مرغیوں سے بھرے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نہر میں جا گری۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی اور ایمبولینس میں تشویش ناک حالت میں لیٹا ہوا مریض دم توڑ گیا۔ایمبولینس میں مریض کو علی پور سے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان منتقل کیا جا رہا تھا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ۔