مظفرگڑھ ،چھت پر کام کے دوران بجلی کی تارسے کرنٹ لگنے کے باعث مزدور جاں بحق

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اگست2022ء) مظفرگڑھ شہر میں علی پور روڈ پر سعید ایونیو میں چھت پر کام کرتے ہوئے صبح 10 بجے 32 سالہ مزدور پرویز ولد محمد یعقوب قریب سے گزرنے والی بجلی کی مین لائن کی تاروں کو ہاتھ لگنے کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر سنٹرل اسٹیشن مظفرگڑھ سے ایمبولینس کو روانہ کیا، ریسکیو سٹاف نے بیہوش مزدور کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹر نے طبی معائنہ کرنے کے بعد موت کی تصدیق کر دی ۔