ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے ماہ جولائی میں پیش آنیوالے حادثات کی رپورٹ جاری کر دی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر حسین میاں نے گزشتہ ماہ (جولائی 2022) میں پیش آنیوالے حادثات کے بارے رپورٹ جاری کر دی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ میں 29324 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3729 حقیقی ایمرجنسی کالز جبکہ 21742 ڈسٹربنگ کالز تھیں،ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے اپنے اوسط رسپانس ٹائیم کو برقرار رکھتے ہوئے 3729 ایمرجنسز پر رسپانس کیا جن میں سے 549 روڈ ٹریفک حادثات، 2447 میڈیکل ایمرجنسیز، 27 فائر ایمرجنسز، 91 کرائم، 07 ڈوبنے کی ایمرجنسیز,29 عمارتوں کے گرنے اور 579 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں،ریسکیو 1122 نے ان تمام ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 3978 افراد کو ریسکیو کیا,جن میں 570 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور 3075 افراد کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 77 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے حالیہ مون سون کی بارشوں کے جاری سلسلہ کے سبب پیش آنیوالی ایمرجنسیز کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر سے ریسکیو1122 کو اب تکہ بارشوں کے سبب پیدا ہونے والی 27 ایمرجنسی کالز موصول ہوئی جن پر ریسکیو 1122 نے رسپانس کرتے ہوئے 44 افراد کو ریسکیو کیا اور ان ایمرجنسیز میں 06 افراد جاں بحق ہوئے،انہوں نے فلڈ ریلیف آپریشن کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے جوانہ بنگلہ تا بیٹ کندرالا علی پور تک 16 ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تعینات کی گئی ہیں جنہوں نے اب تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 256 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ 

انہوں نے محرم الحرام کے حوالہ سے لئیے جانیوالے اقدامات کے حوالہ سے بتایا کہ اس حوالہ سے تمام روٹس وزٹ کر لئیے گئے ہیں اور امام بارگاہوں کے منتظمین بشمول عہدہ داران کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد Contingency Plan مرتب کر لیا گیا ہے اور انشاء اللہ ہم بہترین انداز میں سروسز کی منتقلی کو یقینی بنائیں گے،انہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوے کہا کہ ریسکیو 1122 جان بچانے والا ادارہ ہے جو بلا تفریق و بلا تاخیر لوگوں کو ایمرجنسی سہولت میسر کرتا ہے لہزا زمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے ریسکیو ایمبولینسز کو فوری راستہ دیں تاکہ بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ کر ضرورت مند لوگوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔