مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ اور لیہ کے کلکٹر اشتمال ملک ناصر محمود اعوان نے اشتمال اراضی کی چھان بین کے دوران تحصیل کوٹ ادوو کے موضع پتی غلام علی میں پچاس ہزار کنال سرکاری اراضی کو ہڑپ کرنے کے لیے درج کئے گئے بوگس انتقالات خارج کر دئیے اس کے علاوہ کلکٹر ا شتمال نے کوٹ ارو کے دیگر زیر اشتمال مواضعات کے انتقالات کی پڑتال شروع کی ہوی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ تحقیقات کے بعد لاکھوں ایکڑ اراضی کے بوگس انتقالات منظر عام پر آنے کا خدشہ ہی.کلکٹر اشتمال ملک ناصر محمور اعوان نے اپنی سابقہ تعنیاتی میں بھی تحصیل کوٹ ادو کے مواضعات شادی خاں منڈا.پرہاڑ شرقی.پتی غلام علی میں بھی بوگس انتقالات خارج کئے تھے تحصیل چوبارہ کے مواضعات نواں کوٹ.خیرے والہ میں دس ہزار کنال اراضی کے بوگس انتقالات خارج کیے اورکرپشن میں ملوث اشتمال اراضی کے اھلکاروں شیخ سجاد ریاض.فداحسین شاہ.باقر حسین شاہ.شیخ نعیم طارق.افتخار حسین ڈھانڈلہ.افتخار بھٹہ.قانونگوظفرعلی پٹواری محمد شریف.پٹواری سلیم اختر کو چارچ شیٹ کیا جس پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے مذکورہ ملازمین کیخلاف محکمانہ کاروائی کرکے سخت سزائیں دیں۔