مظفرگڑھ، نجی سکول کے استاد نے 8 سالہ بچے کو برے طریقے سے تشدد کا نشانہ بناڈالا، سکول مالک گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اکتوبر2019ء) چھوٹی غلطی پر بڑی سزا مظفرگڑھ میں معمولی غلطی پر نجی سکول کے استاد نے 8 سالہ بچے کو برے طریقے سے تشدد کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے سکول مالک کو گرفتار کرلیا۔

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے قریبی قصبے شاھجمال میں نجی اسکول کے تیسری جماعت کے طالبعلم ساجد کا کلاس فیلو کے ساتھ جھگڑا ھوا جس پر استاد نے 8 سالہ طالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا طالبعلم کے والدین کے مطابق انہوں نے اسکول مالک کو بچے پر تشدد کی شکائت کی تو اسکول مالک ٹیچر کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے انھیں دھمکیاں دینے لگا جس پر انھوں نے پولیس کو شکائت کی تو پولیس نے اسکول مالک کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا دوسری طرف محکمہ تعلیم نے شکائت ملنے پر اسکول کو سیل کردیا ھے۔