Home / News / مظفرگڑھ ،پولیس اہلکارکو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا خطرناک ملزم گرفتار

مظفرگڑھ ،پولیس اہلکارکو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا خطرناک ملزم گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 0 اکتوبر2019ء) تھانہ خانگڑھ کے علاقے میں کراچی روڈ پر اہلکار حیدر علی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والا خطرناک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ دو دن قبل مظفرگڑھ کراچی روڈ پر علاقہ تھانہ خانگڑھ میں مسلح شخص کا شہریوں پر پستول تان کر فائرنگ کرنے اور جب اہلکا حیدر خان اس کو گرفتار کرنے کیلئے آگے بڑھا تو اس پرفائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ارشاد چمچی کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا کر جوان کو زخمی کر نے والے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے، ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین کی سربراہی میں تھانہ خان گڑھ کیایس ایچ او انسپکٹر محمد سلیم جتوئی کی سپیشل ٹیم سب انسپکٹر مظہر سعید کی قیادت میں ٹیم نے دن رات ایک کر کے چھاپے مار کر جدید ٹیکنالوجی کے زریعے ٹریس کر کے بہت کم وقت میں گرفتار کر کے حوالات میں بند بھی کر دیا، خطرناک ملزم ارشاد عرف چمچی نے ایک روز قبل کراچی ملتان روڈ خانگڑھ میں کھلے عام عوام کے سامنے فائرنگ کر کے قانون کو چیلنج کرتے ہوئے اہلکار کو فائر مارے تھے، ملزم ارشاد چمچی قبل ازیں تھانہ خانگڑھ میں سنگین نوعیت کے 7 مقدمات میں چالان ہوچکا ہے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا سماج دشمن عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی اتنے کم وقت میں خان گڑھ کی اتنی بڑی کارروائی پر ٹیم خان گڑھ شاباش کی مستحق ہے۔

Loading...