مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جون2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق عید کے دوران ضلع بھر میں بچوں کا کوئی جھولہ نہیں لگایا جائے گا اور نہ ہی دریائوں کے کناروں پرقائم تفریح گاہوں پر کشتی رانی اور تیراکی کی اجازت ہوگی یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے ضلعی محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عید کے دوران شہروں کی صفائی ، عید گاہوں اور راستوں کی صفائی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں بارشیوں کی صور ت میں کھڑے پانی کو نکالنے کیلئے بھی مناسب انتظامات کئے جائیں گے، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں عید کے اجتماعات کی جگہوں اور عید گاہوں کا معائنہ کریں اور وہاں صفائی کے مناسب انتظامات کرائے جائیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ عید کے چھٹیوں کے دوران ایمرجنسی میں تجربہ کار ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے اور ایمرجنسی میں 24گھنٹے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے ریسکیو 1122کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں طبی امداد کی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
Prev Post
Next Post