مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 دسمبر2019ء) سوشل میڈیا پر پستول اور خنجر لہرانے والا ملزم پولیس نے گرفتار کر کے پستول اور خنجر برآمد کر لیا۔
سوشل میڈیا پر پستول کی فائرنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے حراست میں لیکر مقدمہ درج کرتے ہوئے پستول اور خنجر بھی برآمد کرا لیا، کچھ روز قبل سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے مقامی صحافی برادری نے نشاند ہی کی جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے ایس ایچ او چوک سرور شہید کو اس پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ، تھانہ سرور شہید کے ایس ایچ او چوہدری جاوید اختر، صفدر حسین اے ایس آئی، محمد اختر اسسٹنٹ پی آر او نے اس ساری کارروائی کا تحرک کیا اور ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر غیر قانونی اقدامات کرتے ہوئے جعلی ہیرو بننے والے خرم گجر کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔