مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2022ء) ایس ایچ او تھانہ سرور شہید نے 4اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔ پولیس ترجمان کےمطابق ایس ایچ او تھانہ سرور شہید عبدالروف نےاپنی ٹیم کےہمراہ کارروائی کرتےہوئے ولی خان پٹھان، ساجد بلوچ، محمدرمضان ظفر بھٹی کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سرور شہید عبدالرؤف کا کہنا تھاکہ پولیس ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔
پولیس معاشرے میں امن و امان کیلئے کوشاں ہے اور عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہے اور 24 گھنٹے الرٹ ہے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔\378