مظفرگڑھ۔تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی،108 لیٹر دیسی شراب ، 98 کپی شراب برآمد

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 اگست2019ء) ضلع مظفرگڑھ میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی ۔
ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ فاروق آفاق کا پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ، بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شہزاد عرف بگا سے 108 لیٹر دیسی شراب اور 98 کپی شراب برآمد کر لی ہے۔ ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے ًخلاف کارروائیاں جاری رھیں گی۔