Home / News / مظفرگڑھ‘مضرصحت مٹھائی کھانے سے16افرادکی طبیعت خراب

مظفرگڑھ‘مضرصحت مٹھائی کھانے سے16افرادکی طبیعت خراب

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔11 جولائی ۔2016ء)مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں مضرصحت مٹھائی کھانے سے16افراد کی طبیعت ناساز ہو گئی۔پولیس نے مٹھائی کی دکان کو سیل کرکے2افراد کو گرفتار کرلیا۔جتوئی کے علاقے میر والا میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے16 افراد کی حالت غیرہوگئی۔ جن میں سے 3افراد کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔تھانہ جتوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مٹھائی کی دکان کو سیل اور 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

Loading...
%d bloggers like this: