مظفرگڑھ‘لڑکی نے لڑکے کو صندوق میں بندکردیا،لڑکا ہلاک

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔11 جولائی ۔2016ء) گھر والوں سے چھپانے کیلئے لڑکی نے لڑکے کو صندوق میں بند کردیا ‘دم گھٹنے سے لڑکا دم توڑ گیا۔ پیر کو پولیس کے مطابق گھر والوں سے چھپانے کیلئے لڑکی نے لڑکے کو صندوق میں بند کردیا ‘دم گھٹنے سے لڑکا دم توڑ گیا۔پولیس نے چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج اور دو کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کیمطابق لنگرسرائے کا رہائشی مشتاق اپنی کزن سے ملنے کیلئے اْس کے گھر گیاتھا،لیکن گھروالوں کے پہنچنے پر لڑکی نے لڑکے کا صندوق میں بند کرکے تالا لگادیا۔ڈیڑھ گھنٹہ صندوق میں بند رہنے کی وجہ سے مشتاق کا دم گھٹا اور وہ ہلاک ہوگیا۔تھانہ صدر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔