Home / News / Urdu News / مظفرگڑھ،2 پوتوں کو زنجیروں سے باندھنے والا دادا گرفتار

مظفرگڑھ،2 پوتوں کو زنجیروں سے باندھنے والا دادا گرفتار

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – 14 جولائی2021ء) مظفرگڑھ میں دادا کے گھر سے زنجیروں میں بندھے دو پوتوں کو نے بازیاب کروالیا۔ بچوں کے دادا نے بتایا کہ اس کے پوتے گھر اور مدرسے سے بار بار بھاگ جاتے تھے اس لیے زنجیروں سے باندھ کر رکھا تھا۔

کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے احسان پور میں اطلاع ملنے پر ایک گھر میں کارروائی کی گئی اور زنجیروں میں بندھے 12 سالہ اختر اور 13 سالہ منور کو بازیاب کروالیا گیا۔دادا نے اپنے پوتوں کے پائوں میں زنجیر کے ساتھ کڑے بھی ویلڈ کروا رکھے تھے، کڑے ویلڈ کروانے کے دوران بچوں کے پاؤں بھی زخمی ہوئے۔پولیس نے بچوں کے دادا اللّٰہ بخش اور ویلڈر کیخلاف مقدمہ درج کرکے دادا کو گرفتار کرلیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: