Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر ایک شخص گرفتار

مظفرگڑھ، 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر ایک شخص گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اگست2020ء) 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ شاھجمال کی بستی موضع بیٹ میتلا کے رہائشی عبدالمجید نامی نوجوان نے 15 پر اپنے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہونے کی اطلاع دی، جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال ادریس خان بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچے تو 15 پرکی جانے والی کال جھوٹی نکلی 15 پر کال کرنے والے کی جب جامہ تلاشی لی گئی تو اس سے ناجائز پسٹل برآمد ہوا۔

ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: