مظفرگڑھ، ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے طریقہ کار بارے آگاہی مہم شروع

مظفر گڑھ ۔  (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 دسمبر2018ء) مظفرگڑھ میں سکولوں کے طلباء کو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسیٹیوٹ کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹوٹ کی جانب سے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو آگاہی دی گئی ،اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے مرض کی وجہ سے دنیا بھر میں دوسرے نمر پر ہے اور پاکستان میں کم و بیش دو کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں جس کو احتیاطی تدابیر کے زریعے مزید پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے ۔